اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
پشاور (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سینیٹر ایمل ولی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے صوبے عوام کے لیے نہیں، اشرافیہ کے مفادات کے لیے بنائے جا رہے ہیں۔ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے بغیر سو صوبے بھی عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتے۔ فیصلہ بند کمروں میں نہیں، آئین کے مطابق پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے۔ یا تو محسن نقویٰ استعفیٰ دیں، ورنہ یہ معاملہ دبانے سے بھی ختم نہیں ہوگا۔
