جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج ، بلوچستان میں مرکزی شاہراہوں پر دھرنے دیدیے گئے

کوئٹہ (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کا بلوچستان بھر میں 4 بجے احتجاج شروع، صوبے کی تمام مرکزی شاہراہیں بند، دھرنے واحتجاج جاری۔ پشاور، لاہور، چمن چانے والی شاہراہ کچلاک سمنگلی مین شاہراہ بند، بولان میں حیدرآباد جانے والی تیرہ میل کے قریب سبی مین شاہراہ بند، کراچی جانے والی مین شاہراہ سونا خان نزد میاں غنڈی مین شاہراہ بند۔ جماعت اسلامی کے قائدین نے کارکنان کے ہمراہ دھرنے شرکاءسے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کے عوام کا قتل عام بند، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ سرحدیں قانونی تجارت کیلئے فوری کھولی جائیں، پیٹرولیم مصنوعات پر بھتہ منظور نہیں، بلوچستان کے عوام کو ایران سے پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔ چیک پوسٹوں پر شہریوں وعوام کی تذلیل کا سلسلہ بند کیا جائے۔ خضدار میں جماعت اسلامی خضدار کے رہنماﺅں کی جانب سے گھوڑا چوک سے روڈ بلاک کردیا گیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔