کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا صوبائی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال زیارت واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت۔ نورمحمد خان ڈمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ زیارت ایک دردناک واقعہ ہے، سانحہ زیارت کے شہداءکے ساتھ زیادتی کی گئی۔ زیارت کے نوجوانوں کو جتنی داد دی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے شہداءکی میتوں کی بے حرمتی کی۔ کھڈکوچہ میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں پر حملہ کیاگیا، زیارت شہداءپر سیاست کی گئی ہے، شہداءپرسیاست کی اجازت نہیں دیں گے، لاشوں پر سیاست سیاسی جماعتوں کی ناکامی ہے، ہم نے جواں مردی سے دہشتگردوں کامقابلہ کرنا ہے۔
زیارت شہداء کیساتھ زیادتی کی گئی، لاشوں پر سیاست سیاسی جماعتوں کی ناکامی ہے، نور محمد دمڑ
