قلعہ سیف اللہ (نامہ نگار) نیشنل ہائی وے متاثرین تاحال رقم کی ادائیگی سے محروم ہیں، روزانہ ڈپٹی کمشنر جاتے ہیں لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی، این ایچ اے متاثرین کا کہنا ہے نئے تعمیر ہونے والے کچلاک تا ژوب نیشنل ہائی وے کے لے اراضی دی جس پر رہائشی کمرے اور دکانیں قائم تھے، سروے کی کی گئی لیکن ابھی تک ہمیں معاوضہ نہیں دیا گیا ڈپٹی کمشنر آفس کا چکر لگا کر تھک چکے ہیں لیکن رقم ادائیگی نہیں کی گئی متاثرین وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا ہے ہماری شنوائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے
قلعہ سیف اللہ میں این ایچ اے متاثرین تاحال رقم کی ادائیگی سے محروم
