بارکھان میں فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید، اہلکار زخمی، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بارکھان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی مرید بگٹی شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، وزیر اعلیٰ کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند کے مطابق رکھنی میں دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن جاری ہے، مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔