ایران نے ایک ارب ڈالر مالیت خام تیل کی بڑی کھیپ چین روانہ کردی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے 1 ارب ڈالر مالیت کی خام تیل کی بڑی کھیپ چین روانہ کردی۔ ایرانی میڈیا نے میری ٹائم انٹیلی جنس رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کے خام تیل کی ایک بڑی کھیپ اس وقت چین کی جانب روانہ ہے، ایران سے چین کی جانب گامزن جہاز میں موجود خام تیل کی مالیت تقریباً ایک ارب ڈالر بتائی جارہی ہے۔ سمندری نقل و حمل پر نظر رکھنے والی کمپنی ونڈوارڈ کے مطابق امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے 9 ایرانی آئل ٹینکروں نے ایک مقام پر اپنے آٹومیٹک آئیڈینٹیفکیشن سسٹم کو عارضی طور پر بند کر دیا، اس عمل سے جہازوں کی نقل و حرکت کو ٹریک کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔