سبی (آئی این پی) سبی کے قریب واقع علاقے کورٹ باروزئی سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے لاشوں کی شناخت اور دیگر پہلوو¿ں پر تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سبی کے نواحی علاقے کورٹ باروزئی میں نامعلوم اشخاص کی چار لاشیں ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے فوری طور پر سول ہسپتال سبی منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں گلزار خان ولد بالاچ خان سکنہ سنی ضلع کچھی، عبدالوحید ولد عتبار خان سکنہ سنی ضلع کچھی اور اسد اللہ ولد نامعلوم شامل ہیں، جبکہ ایک لاش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ نامعلوم شخص کی لاش اس وقت سول ہسپتال سبی میں موجود ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی طور پر واقعے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا، تاہم شناخت مکمل ہونے اور تحقیقات میں پیش رفت کے بعد مزید معلومات سامنے آنے کا امکان ہے۔
سبی سے چار افراد مردہ حالت میں برآمد، تین لاشوں کی شناخت ہوگئی، ایک نامعلوم
