کراچی (ویب ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان کے پاور گرڈ کے لیے 376 ملین ڈالر منظور کرلیے۔ عالمی بینک نے پاکستان کے پاور گرڈ کے لیے 376 ملین ڈالر کی منظوری دی ہے اور یہ فنڈر بجلی کی ترسیل کے نظام کو جدید بنانے کے لیے استعمال ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق فنڈزکی مدد سے ہوا سے پیدا ہونے والی 640 میگاواٹ بجلی بحال ہوگی جبکہ نئے انفرااسٹرکچر کو شدید سیلاب اور گرمی سے محفوظ بنایا جاسکے گا۔ حکام کا بتانا ہے کہ منصوبے سے بجلی کی مقامی بندش کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
عالمی بینک نے پاکستان کے توانائی منصوبے کیلئے 376 ملین ڈالر منظور کرلیے
