کوئٹہ (بلوچستان نیوز) کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ریڈ زون کی طرف مارچ کی کوشش اس وقت ناکام بنا دی گئی جب پولیس کی بھاری نفری نے سول ہسپتال کے اندر اور باہر تعینات ہو کر ریلی کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی، جبکہ ہسپتال سے نکلنے والے راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ینگ ڈاکٹرز نے واضح کیا کہ ریڈ زون کی جانب مارچ ہر صورت کیا جائے گا، اگر آج ممکن نہ ہوا تو کل یا پرسوں مارچ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی سمیت تمام طبی خدمات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کر دیا۔ ینگ ڈاکٹرز کے رہنما ڈاکٹر بہار شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں وہ ہسپتالوں میں کام نہیں کر سکتے۔ ان کا مو¿قف تھا کہ "ایک سیکرٹری کو بچانے کے لیے پورا نظام متحرک ہے اور انہیں سخت فیصلے کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا ریڈ زون کی طرف مارچ، پولیس نے مظاہرین کو سول اسپتال میں روک دیا
