کیچ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی، جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں فرار

کیچ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی، جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں فرار

ماخذ: آن لائن

کوئٹہ ( آن لائن) کیچ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس کی کارروائی میں حملہ آور زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کیچ میں فائبر آپٹکس ورکرز کیبل کی مرمت کررہے تھے ، ان کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں پر موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور زخمی ہوگئے اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکار کو کیچ ہسپتال منتقل کیا گیا، مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔