کوئٹہ (ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع کے کانوائے میں شامل محافظوں کی گاڑی کو کان مہترزئی کے مقام پر ایک المناک حادثہ۔ ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔ 1122 ایمرجنسی سینٹر کی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔ اے ٹی ایف کی گاڑی ایک کرین ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی جس سے سیکورٹی فورسز کے گاڑی کو سخت نقصان پہنچا۔
مولانا عبدالواسع کے کانوائے میں شامل محافظوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے
