اسلام آباد (ویب ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کا بجٹ سیشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں راجہ ناصر عباس اور تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجٹ سیشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائےگا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور ان کی رہائی کا مطالبہ ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور ملاقات نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
بجٹ سیشن کا بائیکاٹ نہ کرنیکا فیصلہ، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج ہوگا، اپوزیشن جماعتیں
