خضدار:۔ خضدار کے ونگو ہل پر تیزرفتار پک اپ گاڑی الٹنے سے چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق خضدارشہدادکوٹ نیشنل ہائی وے ونگو ہل پرمگسی قبیلے کے تیزرفتارپک اپ گاڑی الٹنے سے چار افراد جان بحق متعدد زخمی ہوگئے ہیں جہاں ریسکیو ٹیموں نے گاڑی میں پھنسے افراد کو نکال کر لاشوں اور زخمیوں کو کرخ اورخضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیاپولیس کنٹرول کے مطابق مگسی قبیلے کے پک اپ گاڑی کو حادثہ ونگو ہل نیشنل ہائی وے پر پیش آئی ہےحادثے میں 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیاگیا اورعینی شاہدین کے مطابق حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آئی حادثے کے بعد کرخ پولیس فورا موقع پرپہنچ گئے۔ جہاں سے حادثے میں جان بحق اورزخمی افرادکو فوری طور ٹیچگ اسپتال اورٹراما سینٹر خضدار پہنچایا گیا ۔
خضدار،, پک اپ الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
