اوتھل، بیلہ شہر میں بجلی کا طویل بریک ڈاﺅن، گرمی سے بے حال شہریوں نے آر سی ڈی شاہراہ بند کردی

اوتھل (ویب ڈیسک) بیلہ شہر میں 24 گھنٹے سے جاری بجلی کے طویل بریک ڈاو¿ن کے خلاف سول سوسائٹی اور شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بیلہ کراس کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے موسم میں مسلسل 24 گھنٹے سے بجلی کی عدم فراہمی نے شہری زندگی مفلوج کر دی ہے، پورا شہر تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ مچھروں کی بہتات اور پینے کے پانی کی قلت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بندش کے باعث مریض، بچے، بزرگ اور خواتین شدید اذیت کا شکار ہیں اور روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو چکی ہے۔ احتجاج میں شریک سول سوسائٹی کے رہنماو¿ں نے الزام عائد کیا کہ کے الیکٹرک اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث عوام شدید ذہنی دباو¿ اور پریشانی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد بار متعلقہ حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور بجلی بحالی کے مطالبات کیے گئے، تاہم کوئی مو¿ثر اقدام نہیں اٹھایا گیا جس کے باعث عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئے۔ شاہراہ کی بندش کے نتیجے میں کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والی مسافر گاڑیوں، مال بردار ٹرکوں اور دیگر ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی، جبکہ مسافروں کو شدید گرمی میں گھنٹوں انتظار اور دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے واضح کیا کہ جب تک بیلہ شہر میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال نہیں کی جاتی احتجاج اور شاہراہ کی بندش جاری رہے گی۔ انہوں نے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے، بجلی کی فوری بحالی کو یقینی بنانے اور بیلہ کے عوام کو طویل لوڈشیڈنگ اور اندھیرے کے عذاب سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا