خضدار، بھلونک ندی میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے، 2 کو زندہ بچا لیا گیا، 2 کی تلاش جاری

خضدار (ویب ڈیسک) خضدار بھلونک ندی میں گرمی سے بچنے کے لیے نہانے گئے 4 نوجوان گہری کھائی کی زد میں آ کر ڈوب گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار فوری موقع پر پہنچ گئے، پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر 2 نوجوانوں کو زندہ بچا لیا، پولیس کے مطابق بچائے گئے دونوں نوجوانوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خضدار منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں بروقت طبی امداد فراہم کی گئی دوسری جانب بدقسمتی سے باقی 2 نوجوان پانی میں بہہ گئے، ریسکیو ٹیمیں مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے سرچ آپریشن کرتی رہیں لیکن اندھیرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو کرنے میں دقت پیش آرہی ہے، انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ندیوں، ڈیموں اور نہروں میں نہانے سے گریز کریں، خاص طور پر نوجوان اور بچے احتیاط کریں۔