کوئٹہ، نامعلوم افراد نے دکان کو آگ لگا دی، دکاندار جھلس کر ہلاک

کوئٹہ، نامعلوم افراد نے دکان کو آگ لگا دی، دکاندار جھلس کر ہلاک

ماخذ: آن لائن

کوئٹہ (آن لائن) تھانہ منظور شہید کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے دکان کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں دکاندار جھلس کر ہلاک ہوگیا، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ منظور شہید کے علاقے میں کفایت اللہ سکنہ سنی کی دکان کو نامعلوم ملزمان نے آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر ہلاک ہوگیا پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کردی، ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی، واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔