جعفرایکسپریس پر حملہ سفاکیت کی انتہا ہے،گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل

بیجنگ(بلوچستان نیوز) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کوئٹہ میں ریلوے پھاٹک کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع اور زخمیوں پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور تخریب کاری کی تمام قسم کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ گورنر نے شہداءکیلئے مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔