کوئٹہ (ویب ڈیسک) پنجگور بائی پاس الامارت ہوٹل کے قریب زمباد گاڈی کے اندر سے گولیوں سے چھلنی دو لایش لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق گاڑی کے اندر ایک چار سالہ زندہ بچہ بھی ملی ہے۔ لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔ دوسری جانب بولان میں ڈھاڈر بائی پاس کریش پلانٹ کے قریب ڈاکو?ں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت غلام فرید ولد ملیار قوم ڈومکی سکنہ ڈیرہ مراد جمالی سے ہوئی۔ نامعلوم مسلح افراد واردات کے بعد فرار ہوگئے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا، لاش ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال ڈھاڈر منتقل، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کردی۔ علاوہ ازیں تربت کے علاقے ملائی نگور تحصیل دشت سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت کھڈان دشت کے رہائشی ماسٹر عابد ولد محمد عمر کے نام سے ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ دریں اثناءتربت پسنی روڈ پر بانک چڑھائی کے علاقے سے بھی ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت گومازی تمپ کے رہائشی طالب علم جان محمد ولد قادر بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ مزید کارروائی پولیس کی جانب سے جاری ہے۔
پنجگور اور تربت سے 4 افراد کی لاشیں برآمد، ڈھاڈر میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے نوجوان قتل
