کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کے سول اسپتال کے ٹراما سینٹرسے قیدی پولیس کو چکما دیکر فرار ہوگیا، چوری کے الزام میں گرفتاراحسان اللہ کو قلعہ عبداللہ پولیس علاج کیلئے کوئٹہ کے ٹراما سینٹر لائی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق احسان اللہ کو قلعہ عبداللہ پولیس نے چوری کے ا لزام میں گرفتار کیا تھا، زخمی ہونے کی وجہ سے قلعہ عبداللہ پولیس احسان اللہ کو علاج کیلئے کوئٹہ کے ٹراما سینٹر لائی تھی، تاہم ٹراما سینٹر میں احسان اللہ قلعہ عبداللہ پولیس کو چکما دے کر فرار ہوگیا، جس کی تلاش پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے ۔
کوئٹہ سول اسپتال میں قلعہ عبداللہ سے لایا گیا قیدی پولیس کو چکما دیکر فرار
