وئٹہ:
کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کی گئی جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب سی ٹی ڈی نے بارکھان میں انیٹلی جنس بیسڈکارروائی کی جس دوران فائرنگ کےتبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق کارروائی کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے جب کہ مقابلے کے دوران 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے سی ٹی ڈی کی کامیابیوں کو ستائش کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے 3 اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
