بھرتیوں پر شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا، عسکر خان

کوئٹہ(بلوچستان نیوز)ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان و چیئرمین ریکروٹمنٹ کمیٹی عسکر خان کی صدارت میں محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان میں بھرتیوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بھرتی کے عمل کو شفاف، منصفانہ اور میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنانے کے لیے مختلف انتظامی امور اور قواعد و ضوابط کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات اسد مگسی، ڈپٹی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بابر، ڈائریکٹر سعید شاہوانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر نجیب اللہ لانگو نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے اہم نکات:شفافیت کی یقین دہانی: تمام شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بھرتی کے تمام مراحل کو مکمل شفافیت اور قواعد و ضوابط کے مطابق پای تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔اہلیت کی بنیاد: ڈی جی پی آر عسکر خان نے واضح کیا کہ حکومتِ بلوچستان کی ہدایات کے مطابق تمام تقرریاں خالصتا اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر کی جائیں گی تاکہ حقداروں کو ان کا حق مل سکے۔ادارے کی کارکردگی: انہوں نے مزید کہا کہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افراد کی شمولیت سے محکمہ تعلقات عامہ کی کارکردگی مزید مثر اور مضبوط ہوگی۔عوامی اعتماد: اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام مراحل کو غیر جانبدارانہ انداز میں مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام کا اعتماد ادارے پر مزید مستحکم ہو۔