اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
پشاور (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ گورنر راج مسئلے کا حل نہیں، مسئلے کا حل نکالنکا ہوگا، کیا گورنر صاحب بولی ووڈ کی فلم کا کوئی ایکٹر تو نہیں کہ اس کا راج آجائے گا تو انیل کپور بن جائیگا اور ایک دن میں سارے مسئلے حل کرلے گا، اس طرح تو نہیں ہوسکتا، ہمارے بڑے بنیادی مسئلہ ہیں، ان مسائل کا حل گورنر راج میں نہیں، ایک ضد اور انا پوری کرکے گورنر راج آجائے گا پی ٹی آئی کو باہر کردوں گے پھر بعد میں کیا کرو گے، آگے کیا ہوگا۔ لہٰذا میں یہ سمجھتا ہوں کہ گورنر راج مسئلے کا حل نہیں۔
