فی تولہ سونے کی قیمت میں 4400 روپے کا اضافہ 

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعدفی تولہ سونا  4لاکھ83 ہزار 962 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی 10 گرام سونے کا بھاؤ 3ہزار 772 روپے اضافے سے 4لاکھ 14ہزار919 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 44 ڈالر اضافے سے 4616 ڈالر فی اونس ہے۔