ماخذ: آن لائن
خضدار / نال (آن لائن) خضدار کی تحصیل نال کے علاقے بیسار میں مائنز پر کام کرنے والے متعدد مزدور اغواءتفصیلات کے مطابق تحصیل نال کے علاقے بیسار میں گزشتہ شب مسلح افراد نے سردارزادہ شاہ میربزنجو ولد سردار محمد اسلم بزنجو کی مائنز پر کام کرنے والے متعدد مزدوروں کو اغواءکرلیا۔ جبکہ ایک شخص زخمی ہوا زخمی ہونے والے شخص کا نام راشد ولد غلام اللہ قوم بزنجو عمر 26 سال ساکن دارکھالہ وڈھ دائیں پاﺅں پر گولی لگا خطرے سے باہر بتایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد مزدوروں کو ایک پک اپ اور ایک دوسری گاڑی میں اپنے ہمراہ لے گئے۔ اغوا ہونے والے مزدوروں کا تعلق نال اور وڈھ سے بتایا جارہا ہے۔
