صومالیہ , بحری قذاقوں نے آئل ٹینکر عملے کو یرغمال بنا لیا، 11 پاکستانی بھی شامل

کراچی (ویب ڈیسک) صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے حملہ کر کے آئل ٹینکر پر قبضہ کرلیا۔ شپنگ ذرائع کے مطابق اونر 25 نامی جہاز پر بحری قزاقوں نے 21 اپریل کو حملہ کیا اور اسے قبضے میں لے لیا، جہاز پر 11 پاکستانی کریو بھی موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے وزارت بحری امور کے ڈائریکٹوریٹ آف پورٹ کا پاکستانی کریو سے رابطہ نہیں ہوسکا جبکہ جہاز پر بھیجنے والی ایجنسی بھی خاموش ہے۔