lکراچی:انسداد پولیو حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے کہ 2026ء میں اب تک پاکستان میں پولیو کا صرف ایک کیس ضلع سجاول سے رپورٹ ہوا جب کہ 2024ء میں پولیو کے 74 کیسز اور 2025ء میں 31 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو پر اہم جائزہ اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں شرکا کو انسداد پولیو اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سال 2026ء میں اب تک پاکستان میں پولیو کا صرف ایک کیس ضلع سجاول سے رپورٹ ہوا، 2024ء میں پولیو کے 74 کیسز اور 2025ء میں 31 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبۂ پنجاب، صوبۂ خیبر پختونخوا، صوبۂ بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سے اس سال اب تک پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔سال 2025ء کی پہلی سہ ماہی میں ملک کے 67 اضلاع پولیو سے متاثرہ تھے جن کی تعداد سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں کم ہو کر 23 رہ گئی۔ نیشنل ہاؤس ہولڈ کوریج تمام انسداد پولیو مہمات میں 98 فیصد رہی
رواں سال پاکستان میں پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، وزیراعظم کو بریفنگ
