وزیراعظم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی اور اس سے متعلقہ نظام کو مزید مربوط بنانے کی اصولی منظوری دیدیویب ڈیسکApril 21, 2026 facebook twitter whatsup mailاسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے تیزی لانے کا حکم دے دیا۔ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحکا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی (P3A) اور اس سے متعلقہ نظام کو مزید مربوط بنانے کی اصولی منظوری دی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی تھری اے کی کارکردگی کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے یہ ادارہ نجکاری ڈویژن کے تحت کام کرے گا۔
وزیراعظم کا ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے تیزی لانے کا حکم
