کوئٹہ (ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ آمد، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ میرا پہلا دورہ بلوچستان کا ہے، بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابلِ ستائش ہے۔بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی، ہم بلوچستان کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ممکن ہے، بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔
