ملالہ یوسفزئی نے اسلام آباد مسجد میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے حملے میں شہید افرادکے لواحقین سےدلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں ملالہ نے کہا کہ یہ خطرناک بات ہے کہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں۔
انہوں نے عبادت گزاروں اور شہریوں پر حملے کو خوفناک اور بزدلانہ جرم قرار دیا اور کہا کہ یہ حملہ انسانیت، ہمارے ایمان اور اقدار کے خلاف ہے اور اس سے پوری قوم متاثر ہوئی ہے۔ دعا کرتی ہوں کہ ہمارےملک میں امن قائم ہو۔
