ماخذ: این این آئی
کوئٹہ(این این آئی) وڈھ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق وڈھ کے علاقے کلی صالح محمد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عالم دین مولانا عبدالصمد کے بڑے صاحبزادے حذیفہ کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے لاش قبضے میں لیکر اسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔ دریں اثناءکوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے جھلس کر ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں رہائش پذیر جعفر کے گھر میں گیس لیکج کے باعث زورداردھماکہ ہوا جس سے جھلس کر جعفرزخمی ہوگیا جسے فوری طور پر برن یونٹ سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
