ہم ریاست کی تابعداری کریں گے کسی شخصیت کی نہیں، کارکنان پرامن جدوجہد جاری رکھیں، حافظ حمد اللہ

حافظ حمد اللہ

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کیا کہ امت مسلمہ کے قائد اور جمعیت کے سربراہ، حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کی ہدایت کی تعمیل میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما، شاہین جمعیت اور عقیدہ ختم نبوت کے پاسبان حافظ حمد اللہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں بحیثیت مولانا فضل الرحمن کے کارکن تمام دوست و احباب اور کارکنان کو پیغام دیتا ہوں اور یہ پیغام میری طرف سے نہیں قرآن کا پیغام ہے کہ کمزوری اور خوف کا شکار نہ ہوں، پریشان نہ ہوں، پرامن جدوجہد جاری رکھیں جمہوری اصولوں کی روشنی میں، آئین کے مطابق۔ اگر آپ ان اصولوں کو اپنائیں گے تو اللہ کا وعدہ ہے کہ کامیابی آپ کی ہوگی۔ ہم ریاست کی تابعداری کریں گے شخصیت کی نہیں، ہم ریاست کو محفوظ بنائیں گے، کسی شخصیت کو نہیں، ہم ریاست کو سلام کرتے ہیں، کسی شخصیت کو نہیں۔