قلات، قومی شاہراہ پر کار اور رکشے میں تصادم، خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے

قلات کار اور رکشے میں تصادم

ماخذ: یو این اے

قلات(یو این اے)قلات کے علاقے ژیالو کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم بعد ازاں چاروں زخمیوں کو مزید بہتر علاج معالجے کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔