نوشکی میں فائرنگ اور دھماکوں کے واقعات، بھگدڑ مچنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے

نوشکی فائرنگ دھماکے

نوشکی (نامہ نگار) نوشکی میں فائرنگ اور دھماکوں کے واقعات کے موقع پر بھگدڑ کے دوران دو افراد شدید زخمی، ٹیچنگ اسپتال میں دو زخمیوں کو لایا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اسٹیشن زمزمہ ایریا میں بھگدڑ سے رکشہ ڈرائیور زخمی جبکہ فٹ بال چوک ایریا میں کلی غریب آباد کا رہائشی شدید زخمی ہوا۔ جن کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال نوشکی میں ابتدائی طبی امداد دیدی گئی۔