ماخذ: این این آئی
اسلام آباد (این این آئی) ایوان صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملک کی اہم سیاسی قیادت نے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر اہم سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔اس اہم ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر اور صدر مملکت کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر شیری رحمان سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ ایوانِ صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی موجودگی نے اسے خصوصی اہمیت کا حامل بنا دیا۔ مختلف سیاسی رہنماﺅں کی ایک ہی میز پر موجودگی سیاسی روابط، باہمی مشاورت اور قومی سطح پر سیاسی قیادت کے درمیان رابطوں کے حوالے سے اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ ملاقات میں میر علی حسن زہری کی شرکت بلوچستان کی سیاسی قیادت کی قومی سطح پر نمائندگی کے تناظر میں بھی اہمیت رکھتی ہے۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر ہونے کے ساتھ صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان کی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے ہیں۔ ایوانِ صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں صدر مملکت کے ساتھ نائب وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی، سابق وزیراعظم اور دیگر اہم سیاسی شخصیات کی شرکت ملک کی سیاسی قیادت کے باہمی روابط اور مشاورتی عمل کی عکاسی کرتی ہے۔
