ماخذ: آن لائن
چمن (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ صوبوں کی تقسیم کا مقصد بہتر نظم و نسق بنیادی سہولیات کی فراہمی نہیں بلکہ پشتونوں اور بلوچوں کے وسائل پر قبضہ اور ان کے قومی وسائل کی لوٹ مار کو دوام بخشنا ہے مسلط کردہ دہشت گردی وسائل کو آخری حد تک زیردست رکھنے کا منصوبہ ہے پشتون اور بلوچ دو برادر باوقار اور سیال اقوام ہیں دونوں اقوام کے درمیان اتحاد و اتفاق باہمی احترام اور مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے ڈیورنڈ لائن سے متصل علاقوں میں کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں کی بندش سے مقامی آبادی کا معاشی ڈھانچہ بری طرح متاثر اور ان کے درمیان تاریخی قومی ثقافتی اور خاندانی رشتے ان لکیروں کے محتاج نہیں ایسے رشتوں اور روایات پر قدغنیں عائد کرنا قابلِ گرفت عمل ہے شہدا وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی شہید اسد خان اچکزئی کی قربانی اور جدوجہد تاابد یاد رکھے جائیں گے کارکن اور ذمہ داران داد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدا وطن کی یاد میں منعقدہ ہائی سکول فٹ بال گرانڈ میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا جلسے کی صدارت صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے کی جبکہ جلسے سے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی صوبائی پارلیمانی لیڈر انجنئیر زمرک خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی نائب صدر جمال الدین رشتیا صوبائی ترجمان ولی داد میانی صوبائی کلتور سیکرٹری حضرت علی اچکزئی ضلعی صدر عبدالخالق حقمل نے بھی خطاب کیا اے این پی کے مرکزی صدر سنیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شہدا کی آمین جماعت ہے شہید خان جیلانی خان اچکزئی شہید اسد خان اچکزئی کی لازوال قربانی ناقابل فراموش ہیں ان شہدا کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ فکر باچاخان صد سالہ جہد کو داوام دئیے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پشتون قوم گزشتہ کئی دہائیوں سے بدامنی دہشت گردی معاشی مشکلات بے روزگاری اور عدم تحفظ جیسے سنگین مسائل کا سامنا کر رہی ہے پشتون سرزمین قدرتی وسائل معدنیات اور دیگر معاشی امکانات سے مالامال ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں کے عوام اپنے ہی وسائل سے مستفید ہونے کے بجائے محرومیوں اور مشکلات کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کسی بھی خطے کی ترقی کا بنیادی اصول یہ ہے کہ وہاں کے وسائل پر سب سے پہلا حق مقامی آبادی کا تسلیم کیا جائے اور عوام کو ان کے سیاسی معاشی اور آئینی حقوق فراہم کیے جائیں انہوں نے کہا کہ پشتون اور بلوچ اقوام کو درپیش مسائل کی نوعیت اور ان کے اسباب کو سمجھتے ہوئے مشترکہ سیاسی حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی جمہوری اقدار آئین کی بالادستی اور پارلیمان کی خودمختاری ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے عوام کے حقوق کا تحفظ اور خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن بنایا جا سکتا ہے جلسہ عام سے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت پشتون بلوچ وطن پر لاقانونیت دہشتگردی مسلط مسلح جھتوں قومی شاہراہوں پر عدم تحفظ منشیات کی بڑے پیمانے پر کاشت،منشیات کا کاروبار وسائل کی لوٹ مار معاشی قتل عام مسلط کی گئی بھائی کو بھائی سے لڑانے برادر قبیلوں کو آپس میں دست وگریبان رکھنے کیلئے رنجشوں کی جال بچھائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جیل جانا میرے لئے کوئی نئی بات نہیں ہمیں یہاں کے اولس کی مفادات پر صورت عزیز ہے ہم اس شہر کے رکھوالے ہیں ہم نے جب شہید خان جیلانی خان اچکزئی شہید عسکر خان اچکزئی اور شہید اسد خان اچکزئی کی پہاڑ جیسے جنازوں کو کندھا دیا لیکن ہم نے چمن کے باسیوں یہاں کے املاک کو ذرہ برابر زیان نہیں پہنچایا آج بھی ہم اپنے اولس کے مفادات کو عزیز رکھیں گے انہوں نے کہا کہ مقتدرہ نے فارم 47 کے زریعے جعلی اور بوگس اسمبلیوں کی تشکیل کی 8فروی کو عوام کی رائے کیساتھ کھلواڑ کیا گیا ملک بھر میں پارلیمان کی توھین وتضحیک کی گئیں آج مقننہ عدلیہ زیر عتاب انتظامیہ مفلوج صحافت پر قدغنیں ہیں ان ناروا اقدامات کا جو بھی نتیجہ نکلے گا نتائج کا ذمہ دار بھی وہی قوتیں ہوں گی جلسہ عام سے صوبائی پارلیمانی لیڈر انجنئیر زمرک خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فکر باچاخان کا مقصد عوام کی خدمت ہے اس کیلئے انہوں نے پرامن جمہوری جد وجہد کا راستہ چنا فلسفہ عدم تشدد آج بھی نہ صرف پشتونوں بلوچوں کے حقوق کی ضامن ہے بلکہ خطے اور ملک کے حالات اسی کا تقاضا کرتی ہے ہمیں اپنی جدوجھد اور شہدا کی قربانیوں پر فخر رہاہے شہدا وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی شہید اسد خان اچکزئی کی شہادت ہمارے لئے مشعل راہ ہیں جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جلسہ عام میں نظامت کے فرائض صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے سر انجام دئیے جبکہ قراردادیں صوبائی ترجمان ولی داد میانی نے پیش کیں تلاوت کلام پاک کی سعادت مولوی اختر محمد نے حاصل کیں۔
