بھاگ ناڑی میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ایف سی کا گشت شروع، داخلی و خارجی راستوں پر چوکیاں قائم

ایف سی گشت

ماخذ: این این آئی

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ضلع کچھی کے علاقے بھاگ ناڑی میں ایف سی 92 ونگ تعینات شہر بھر میں گشت اور پٹرولنگ شروع کردی گئی شہر کے اندرونی و خارجی راستوں پر چیک پوائنٹ قائم چیکنگ شروع کردی گئی ایف سی کی تعیناتی دراصل بھاگ میں امن وامان کے قیام اور ریاست کی رٹ کی پالادستی کو یقینی بنانا ہے ایف سی تعیناتی پر شہریوں کاروباری طبقہ تاجر برادری معززین سیاسی جماعتوں نے خیر مقدم کیا ہے گزشتہ روز ایف سی کے آفیسران و اہلکاروں کا بھاگ شہر میں گشت اس دوران وہاں کے مقامی لوگوں اور دکانداروں سے ملاقاتیں کی اس موقع پر شہریوں نے ایف سی اہلکاروں سے مل کر خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر ایف سی کے جوانوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ہم ہر مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کی حفاظت اور امن ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایف سی کی جانب سے محبت، خلوص اور اپنائیت کا پیغام سن کر شہریوں کے چہروں پر خوشی چھا گئی۔ لوگوں نے ایف سی کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو خوب سراہاتے ہوے امید ظاہر ہے کہ بھاگ شہر اور گردنواح میں ایف سی کے انے سے مایوسی کا شکار یہاں کے عوام میں امید کی روشنی نظرآ رہی ہے اب شہر میں امن سکون بھائی چارے اور جان ومال کی حفاظت یقینی ہوگی شہر کے اندر دوران گشت لوگوں نے ایف سی کو دیکھ کر ایف سی زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے