میر سرفراز بگٹی کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

سرفراز بگٹی اسحاق ڈار ملاقات

ماخذ: آن لائن

اسلام آباد / کوئٹہ (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے آج دفتر خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں، عوامی سہولیات کی بہتری اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان م¶ثر تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر گفتگو کرتے ہوئے صوبے کی ترقیاتی ضروریات اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان قریبی رابطہ کاری اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔اس موقع پر بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور پائیدار امن کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و استحکام کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔