ماخذ: آئی این پی
تربت (آئی این پی) تربت کے علاقے واسطو بازار میں 11ہزار وولٹ کا بجلی کا تار گرنے کے باعث بیٹی جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹا جھلس کر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے واسطو میں 11ہزار وولٹ کے بجلی تار گرنے سے بیٹی ماہ بی بی جاں بحق جبکہ اس کے والد محمد اسماعیل اور بھائی نواز اسماعیل جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ دریں اثنا عوامی حلقوں نے کیسکو کی جانب سے بجلی کی بوسیدہ اور خستہ حال تاروں کی تبدیلی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
