ماخذ: آن لائن
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے مکینوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بھاری رقوم کے بل بھیجنے اور گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کے خلاف سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کے لئے بند کردیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شہریوں کو ایک اور 2 یونٹ بلوں پر ظاہر کرکے 18 ہزار سے 1 لاکھ روپے کی مالیت کے بل بھیج دیئے گئے اور موقف اختیار کیا گیا کہ میٹر بند ہیں۔ اور شہریوں کو گیس کی عدم فراہمی غیر ، اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، پریشر میں کمی جیسے مسائل کا سامنا ہونے کے باوجود شدید سردی شروع ہوتے ہی گیس 3 اوقات میں صبح 6 بجے سے 9 بجے تک ، دوپہر 12 بجے س 3 بجے تک اور شام 6 بجے سے 10 بجے تک گیس فراہم کی جاتی ہے اور اس میں بھی پریشر میں کمی اور مختلف اوقات میں لوڈ شیڈنگ بھی کی جاتی ہے اس کے باوجود شہریوں کو ہزاروں بل کے بل بھیج دیئے گئے مظاہرین نے کمپنی اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی ، احتجاج کے دوران ایک شہری نے 96 ہزار روپے کا بل بھیجنے کے خلاف احتجاجاً اپنے کپڑے پھاڑ کر غم و غصے کا اظہار کیا تا حال شہریوں کی جانب سے بھاری بھر کم بل بھیجنے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے حکومت سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھاری بل بھیجنے کے خلاف کوئی موقف اختیار نہیں کیا اور نہ ہی شہریوں کو ریلیف دینے شدید سردی کے باعث گیس کی فراہمی رات ایک بجے تک بحال رکھنے کیلئے کوئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انتظامیہ کی یقین دہانی پر کئی گھنٹوں بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا اور منتشر ہوگئے روڈ کو ٹریفک کی آمدو رفت کیلئے کھول دیا۔ دوسری جانب زیر نظر تصویر میں نظر آنے والا یہ کوئی کروڑ پتی یا صاحبِ حیثیت شخص نہیں، بلکہ ایک غریب محنت کش سوزوکی ڈرائیور ہے، جو دن رات محنت کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔ افسوس کہ ایسے محنت کش شخص کے گھر کا گیس بل 96 ہزار روپے بھیج دیا گیا ہے۔
