اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
کوہاٹ (ویب ڈیسک) کوہاٹ میں دریائے سندھ پر سونے کی غیر قانونی مائننگ کےخلاف آپریشن کے دوران پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں ڈی ایس پی حیدر زمان اور ایس ایچ او گمبٹ ایاز آفریدی بھی شامل ہیں جبکہ مسلح افراد نے ایک پولیس موبائل کو بھی نذر آتش کردیا۔
