ماخذ: آن لائن
کوئٹہ (آن لائن) موسیٰ خیل کے علاقے میں نامعلوم ملزمان روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کرکے 3 افراد کو اغواءکرکے لے گئے پولیس کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں درگ روڈ کی تعمیر اور توسیع کے لئے کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ نامعلوم ملزمان نے حملہ کرکے مشینری کو آگ لگاکر نذر آتش کردیا اور کام کرنے والے 3 افراد کو اغواءکرکے لے گئے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔
