ماخذ: این این آئی
بولان (این این آئی) ڈھاڈر کے قریب رفتار پیٹرول پمپ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے آئل ٹینکر بوزر کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں آگ کے بلند شعلے فضا میں پھیل گئے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب ایک اور واقعے میں ڈھاڈر مغربی بائی پاس پر قلم الدین ہوٹل کے قریب سیکورٹی فورسز کے کیمپ کے نزدیک ڈرون حملہ کیا گیا تاہم ڈھاڈر پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں سیکورٹی فورسز کا کیمپ محفوظ رہا۔ پولیس کے مطابق دونوں واقعات میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
