بلوچستان کے 17 اضلاع میں کھاد کی سخت شرائط کے تحت فروخت کی اجازت، دستی لین دین پر مکمل پابندی ہوگی

بلوچستان کھاد فروخت کی اجازت

ماخذ: آئی این پی

کوئٹہ(آئی این پی )محکمہ زراعت نے فیز ٹو کے تحت بلوچستان کے 17 اضلاع میں کھاد کی سخت شرائط کے تحت فروخت کی اجازت دے دی۔ بلوچستان کے حب، جعفرآباد، صحبت پور، اوستہ محمد، جھل مگسی ،ڈیرہ بگٹی، بارکھان، سبی، کچھی، خضدار میں کھاد کی خرید و فروخت کی اجازت دے دی گئی۔ ان اضلاع میں خاران، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، پشین، قلات اور پنجگور بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، لسبیلہ اور نصیر آباد میں بھی کھاد کی سپلائی جاری رہے گی۔ ہر ٹرانزیکشن کے لیے پی ٹی ٹی ایس لاگ ان لازمی قرار دیتے ہوئے دستی لین دین، آف سسٹم فروخت اور غیر دستاویزی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ خلاف ورزی پر ڈیلر شپ معطل یا منسوخ کی جائے گی۔