ڈیرہ مراد جمالی، نامعلوم افراد نے بجلی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا، بیشتر علاقوں میں فراہمی معطل

ڈیرہ مراد جمالی بجلی ٹاور

ماخذ: این این آئی

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منجھو شوری گریڈ اسٹیشن سے منجھو شوری ربی ون اور ربی ٹو کے علاقون کو جانے والی بجلی کے گیارہ ہازار کھمبوں کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا جس سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی پولیس کے مطابق نصیراباد کے علاقے منجھو شوری پولیس تھانے کی حدود گریڈ اسٹیشن منجھوشوری سے منجھوشوری ربی ون ربی ٹو ودیگر علاقوں کو بجلی کی مین سپلائی کے گیارہ ہزار کے وی کے دو کھمبوں کو گوٹھ میر ارسلان خان کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے د تحقیقات شروع کردی ۔