اسلام آباد، سینیٹر مولانا عبدالواسع کی قائد جمعیت سے ملاقات، ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر گفتگو

مولانا عبد الواسع کی قائد جمعیت سے ملاقات

ماخذ: یو این اے

اسلام آباد (یو این اے) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی رہنما و سینیٹر مولانا عبد الواسع نے کوئٹہ سے اسلام آباد آمد کے موقع پر جمعیت علما اسلام کے سربراہ و قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمن سے ایک اہم سیاسی ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ حالت اور خطے کو درپیش مختلف درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس اہم ملاقات کے موقع پر جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ اور آغا فضل الرحمن شاہ بھی موجود تھے، جنہوں نے صوبائی و قومی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔