سبی (یو این اے) سبی کے علاقے لونی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک ٹھیکیدار کے گھر کے قریب دستی بم سے حملہ کیا، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کردی۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سبی میں لونی روڈ پر دستی بم حملہ، کوئی نقصان نہیں ہوا، فورسز کا سرچ آپریشن
