ماخذ: آئی این پی
قلعہ عبداللہ (آئی این پی) ڈپٹی کمشنر آفس جنگل پیر علیزئی، ضلع قلعہ عبداللہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو کی زیر صدارت ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور میزئی اڈہ کے مقام پر جاری دھرنے کے حوالے سے ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، رکن صوبائی اسمبلی اسفندیار کاکڑ، کمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری، ڈی آئی جی پولیس، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خلیل احمد بگٹی سمیت دیگر اعلیٰ سول و پولیس حکام شریک۔ اجلاس میں ضلع قلعہ عبداللہ کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور میزئی اڈہ کے مقام پر جاری دھرنے کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ، متعلقہ امور پر غور و خوض اور مسائل کے حل کے لیے مختلف پہلوﺅں پر تبادلہ خیال جاری ہے۔
