منجھو شوریٰ، نامعلوم افراد گیارہ ہزار کے وی کے کھمبوں سے بجلی کی تاریں کاٹ کر لے گئے

منجھو شوریٰ، بجلی تاریں

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) تمبو منجھو شوری بالان بیدار بجلی کی مین لائن گیارہ ہزار کے وی کی تاریں نا معلوم مسلح چور کاٹ کر لے گئے سینکڑوں علاقے تاریکی میں ڈوب گئے پولیس کے مطابق تمبو منجھوشوری بیدار بالان کے علاقوں میں ڈیرہ مراد جمالی گریڈ اسٹیشن سے منجھو شوری فیڈر جانے والی گیارہ ہزار کے وی کے کھمبوں کی تاریں گزشتہ شب نا معلوم چور کاٹ کر فرار ہوگئے جس سے منجھوشوری اندرون و بیرون بالان شاخ باری شاخ بیدار سمیت سینکڑوں علاقے مکمل تاریکی میں ڈوب گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور کیسکو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر مذید تحقیقات شروع کردی ہے

خدا بخش منگی
رپورٹر
خدا بخش منگی

خدا بخش منگی (کے بی منگی) روزنامہ بلوچستان نیوز کے نامہ نگار ہیں اور ضلع نصیرآباد، ڈیرہ مراد جمالی سے خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔