اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
کوئٹہ (ویب ڈیسک) ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس کا 29واں اجلاس، بلوچستان کے پرامن اور روشن مستقبل کیلئے عزم کا اعادہ، ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس کا 29واں اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وصوبائی اداروں، متعلقہ محکموں اور سیکورٹی فورسز کے نمائندوں کی شرکت، مجموعی سیکورٹی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ۔ اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام، پوست کی کاشت کے خاتمے اور غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے پر زور۔ شرکاءنے بی ایریاز کو اے ایریاز میں تبدیل کرنے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے تمام ڈویژنز میں موثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
