اوتھل میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، آر سی ڈی شاہراہ پر نصب 3 بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دیں، ڈی سی لسبیلہ

اوتھل آر سی ڈی شاہراہ

ماخذ: آن لائن

اوتھل (آن لائن) کمشنر لسبیلہ ڈویژن کے آفس سے جاری کردہ سرکاری ہینڈ ائٓوٹ کے مطابق، ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں آر سی ڈی ہائی وے پر تخریب کاری اور امن و امان کو نقصان پہنچانے کی نیت سے بچھائے گئے تین انتہائی خطرناک دیسی ساختہ بارودی مواد (IEDs) کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر اسپیشل برانچ کی ٹیکنیکل بی ڈی (بم ڈسپوزل) ٹیم نے ہنگامی آپریشن کیا۔ ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہائی وے کے تین مختلف مقامات کشاری سکن ویلپٹ میں اسپیشل برانچ کی ٹیکنیکل بی ڈی ٹیم نے بارودی مواد کو بروقت ٹریس کر کے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا۔ کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاءنے ٹیم کے جوانوں کی جرات کو سراہتے ہوئے حسنِ کارکردگی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاءکا کہنا ہی کہ اسپیشل برانچ کی ٹیکنیکل بم ڈسپوزل ٹیم کے جوانوں نے قلیل وقت میں انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ تین آئی ڈیز کو ناکارہ بنایا۔ ان کی اس فوری اور کامیاب کارروائی کی بدولت آر سی ڈی شاہراہ پر ملک دشمن عناصر کا ناپاک منصوبہ خاک میں مل گیا۔ ضلعی انتظامیہ اپنے ان جرات مند افسران اور جوانوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔